نوشہرہ ،کلاس فور ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج
نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے کلاس فور ملازمین نے صوبائی حکومت کی طرف سے تنخواہوں کے ساتھ ایچ پی اے نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے صوبائی حکومت نے بجٹ میں ہرطبقے کو مراعات فراہم کی لیکن محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے کلاس فور ملازمین کیلئے بجٹ میں ایچ پی اے کا اعلان نہ کرنے ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ان خیالات کااظہارنوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کلاس فور ملازمین میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے کلاس ملازمین کیلئے تنخواہوں کے ساتھ پانچ پانچ ہزار روپے ایچ پی اے لگا دیا ہے جبکہ ڈی ایچ کیو کے کلاس فور ملازمین کو ایچ پی اے سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین سب سے زیادہ غریب اور متاثرہ طبقہ ہے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس سٹاف سے کلاس فور ملازمین زیادہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت کے کلاس ملازمین کو وہ مراعات نہیں دی جاتی ہے جس کے وہ حقدار ہیں اس لئے ہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کلاس فور ملازمین پر رحم کریں اور ہمارے تنخواہوں کے ساتھ ایچ پی اے لگا دیا جائے کیونکہ موجودہ تنخواہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے انتہائی کم ہے حکومت فوری طورپر ہمارے مسلئے کو حل کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔