نوشہرہ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زائد المیعا د ادویات کی بہتات

نوشہرہ ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زائد المیعا د ادویات کی بہتات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کے ایمرجنسی وارڈ میں ایکسپائر پائیوڈین اور دیگر ادویات سے مریض مختلف امراض میں مبتلا ایکسپائر پائیو ڈین اور ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں بھی فراہم کی جاتی ہے نوشہرہ کے عوام کا حکومت سے اصلاح کا مطالبہ اور ہسپتال میں ایکسپائر پائیوڈین کی فراہمی کا نوٹس لیاجائے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، سرجیکل وارڈ، گائنی وارڈ سمیت دیگر وارڈوں میں ایکسپائر پائیوڈین مریضوں کے علاج معالجے میں استعمال ہورہا ہے لیکن ہسپتال میں پائیوڈین گزشتہ ایک ماہ ایکسپائر ہوچکا ہے جس سے مریضوں کے امراض میں شفاء کی بجائے اضافہ ہورہا ہے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے سٹور سے ایکسپائر پائیوڈین سمیت دیگر ایکسپائر ادویات اٹھا کر معیاری ادویات فراہم کی جائے۔