پشاور : اندھے قتل کا سراغ لگا کر دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

پشاور : اندھے قتل کا سراغ لگا کر دو ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ملزمان نے اعتراف جرم قبول کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 13.06.2017 کو تھانہ بھانہ ماڑی میں مدعی جانس خان ولد مستقیم خان سکنہ لنڈی ارباب نے رپورٹ درج کی کہ میرا بیٹا لقمان بعمر 23/24 سال کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سی سی پی او محمد طاہر خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی سٹی ،ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ،ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی اعجاز خان ودیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرکے دو ملزمان برہان ولد عابدالرحمان ،شہزاد خان ولد محمد جاوید ساکنان لنڈی ارباب کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول اور مقتول کا موبائل سیٹ برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -