یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر کا جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر کا جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)یونائٹیڈ نیشنز ایجو کیشنل سائنٹیفیک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن ( یونیسکو)کی کنٹری ڈائریکٹر مس ویبک جینسن ( Miss Vibeke jensen)نے جمعرات کے روز غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنا لوجی ٹوپی ضلع صوابی کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پرا نہوں نے جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر اور ادارے کے دیگر اعلیٰ آفسران سے ملاقات کی اور یونیسکو اور جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے در میان ممکن تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران دونوں اداروں کے آفیسرزگفت و شنید کا سلسلہ جاری رکھنے پر متفق ہو ئے ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر جاوید اے چٹھہ پرو ریکٹر اکیڈمک، حسن بصیر شیخ پرو ریکٹر ایڈمن اینڈ پلاننگ اور انسٹی ٹیوٹ کے دیگر آفیسرز بھی موجود تھے۔ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر جہانگیر بشر نے یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر مس جینسن کو نصابی وغیر نصابی سر گر میوں ، انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائے جانے والے انجینئرنگ کے مختلف ڈسپلن اور منیجمنٹ سائنسز کے طلبہ و طالبات کی تعداداور دیگر سر گر میوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ پوٹو نکس انجینئرنگ اور سول انجینئرنگ کے شعبوں کو بھی بہت جلد شروع کر رہا ہے انسٹی ٹیوٹ کے اکیڈیمہ کی یہ خواہش ہے کہ انسٹی ٹیوٹ میں ایک واٹر ریسورسز سنٹر کو قائم کیا جائے انہوں نے مس جینسن کنٹری ڈائریکٹر کو جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کی وومن انجینئرنگ سو سائٹی اور پراجیکٹ ٹوپی کے مختلف سر گر میوں کے بارے میں بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے 26سوسائٹیز ہر اکیڈمک سال کے دوران مختلف سر گر میوں کا انعقاد کر تا ہے اس موقع پر یونیسکو کی کنٹری ڈائریکٹر مس وویبک جینسن نے یونیسکو کے مختلف سر گر میوں کے بارے میں بتایا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوں کہ اب زیادہ لڑکیاں انجینئرنگ کے مختلف ڈسپلن میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ جب کہ ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو تا جارہا ہے انہوں نے جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں اور کیمپس کا دورہ کر تے ہوئے طلباء و طالبات اور فیکلٹی کو دی گئی سہولیات کو سراہا ملاقات کے دوران یونیسکو اور جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے در میان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا#