کراچی:لیاری سے 2گینگ وار کاروندوں سمیت 5افراد گرفتار

کراچی:لیاری سے 2گینگ وار کاروندوں سمیت 5افراد گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران 2گینگ وار کاروندوں سمیت 5افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران گینگ وار کے2 اہم کاروندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپریشن گینگ وار سرغنہ زاہد لاڈلہ اور کمانڈر تنویر کی گرفتاری کیلیے کیا گیا تھا،تاہم گرفتار ملزمان بھی لیاری گینگ وار کے اہم کارندے ہیں۔ذرائع کہتے ہیں کہ ملزم زاہد لاڈلہ قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہے۔دوسری جانب گلبرگ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔علاقہ ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم شکیل اور سلمان عرف ٹیڑھا نے متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔بلدیہ اتحاد ٹاون سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر