اساتذہ کے سکیل بڑھانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار‘ تنظیمیں مایوس

اساتذہ کے سکیل بڑھانے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار‘ تنظیمیں مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے بجٹ 2017-18میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذ ہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جس کے مطابق پی ایس ٹی اساتذہ کا سکیل 9سے اپ گریڈ کرکے 14جبکہ ای ایس ٹی اساتذہ کا سکیل 14سے اپ گریڈ کرکے16کر دیا گیا ۔گریڈ 15میں پہلے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سے موجود ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16میں اپ گریڈکرنے کا اعلان کیا گیا۔ گریڈ 16میں پہلے سے موجود اساتذہ کو 2اضافی سالانہ انکریمنٹ دینے اور نان فارمل اساتذہ کے اعزازیہ میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔اس پیکج پر جنوری 2018میں عملدر آمدکرنے کا عندیہ دیا گیا اور کہا گیا کہ مجموعی طور پر 9ارب روپے کے پیکج سے 3لاکھ سے زیادہ اساتذہ مستفید ہونگے ۔ اس پرمختلف اساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں نے دعوے کئے کہ اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن انہوں نے جاری کرایا ہے ۔ اس سلسلے میں مبارکبادیں بھی وصول کی گئیں مگر چند روز بعد ہی اساتذہ کی امیدوں پر اوس پڑ گئی جب فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں کیا گیا۔ اس پر اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن کے دعوے کرنے اور مبارکبادیں لینے والے مختلف اساتذہ تنظیموں کے عہدیدار منہ چھپائے پھرنے لگے ۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ تنظیموں کے سکیل اپ گریڈیشن کے مطالبے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے ۔ حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے درجہ بدرجہ سب کے سکیل بڑھانا ہونگے جو کہ ناممکن ہے۔
سکیل اپ گریڈیشن