وزیر اعظم نے لودھراں میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی
لودھراں(نمائندہ پا کستا ن) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے لودھراں میں یونیورسٹی کی منظوری دیدی ستمبر میں کلاسز کا اجراء کردیا جائے گایہ بات رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خاں کانجو نے آج یہاں پا کستا ن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی عبدالرحمن کانجو نے ایک وفد جس میں سعد خورشید کانجو(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ملک شہباز اعوان شامل تھے وزیراعظم سے ملاقات کی اور لودھراں کے مختلف مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو زیر بحث آئی جس کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر لودھراں میں یونیورسٹی کی کلاسز کے اجراء کا حکم دیدیا ہے جس کے بعد عبدالرحمن خان کانجو نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر محمد مختاراور سیکریٹری ہائیرایجوکیشن سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد یہ طے پایا کہ اسی سال ستمبر میں لودھراں میں یونیورسٹی کی کلاسز کا اجراء کردیا جائے گا وزیراعظم کی ہدایت پر اگلے ماہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا وفد لودھراں آئے گاانہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سالانہ ڈویلپمنٹ پلان (ADP ) میں لودھراں کے لیے بہت زیادہ فنڈز ایلو کیٹ کیے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لودھراں کے لیے دانش سکول کی منظوری دے دی ۔