ڈیرہ ،چنگ چی اور بائیک میں ٹکر سے 2 بچوں سمیت 3 زخمی

ڈیرہ ،چنگ چی اور بائیک میں ٹکر سے 2 بچوں سمیت 3 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ دریا خان روڈ دھپانوالہ بند کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں گلشن بیکری کے ملازم امام نواز گنڈہ پور کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افرادموٹر سائیکل پر بستی ریت والی جا رہے تھے کہ دھپانوالہ بند کے قریب ڈیرہ دریا خان روڈ پر تیز رفتار چنگ چی رکشہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل پر سوار امام نواز کی 49سالہ والدہ حاجرہ بی بی،16سالہ بھیتجا اویس نواز ولد اللہ نواز اور10سالہ بھائی آصف نعیم زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر ریسکیو1122 کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -