ڈیرہ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

ڈیرہ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)وانڈہ موچیانوالہ میں راہزنی کی واردات میں دو مسلح ملزمان نے ایک شخص سے اسلحہ کی نوک پر زبردستی موٹر سائیکل چھین لیا ،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں وانڈہ موچیانوالہ کے رہائشی نعمان خان ولد اللہ وسایا نے 381Appcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ ساڑھے گیارہ بجے رات اپنے گھر جارہا تھا کہ وانڈہ موچیانوالہ میں دو نا معلوم مسلح ملزمان نے اس کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اسکا موٹر سائیکل نمبرF5040/dikہنڈا125زبردستی چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -