مدارس رشدوہدایت کے فلاحی مراکز ہیں،مولانا عبدالرحمن سلفی

مدارس رشدوہدایت کے فلاحی مراکز ہیں،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ مدارس رشدوہدایت کے فلاحی مراکز ہیں ۔ یہاں سے طلبہ کی صحیح معنوں میں تربیت ہوتی ہے۔مدارس کو دہشت گردی سے بدنام کرنے والوں کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ دشمن قوتوں کا اصل ہدف دین اسلام ہے ہر سال مدارس میں داخلوں کے لئے آنے والے طلبہ کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ نائن الیون کے بعد جو لوگ مدارس کو ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے ۔ آج وہ خود ختم ہورہے ہیں اللہ کی طاقت مدارس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آئے دن سانحات اور دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پارہ چنار اورکوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اس کے بعد سانحہ احمد پورشرقیہ کا جو حادثہ ہوا جس میں کافی لوگ جاں بحق ہوئے اور اب تک ان کی اموات کی خبریں آرہی ہیں۔ اس سانحہ پر ہم شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں اورہمار ی جماعت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ احمد پورشرقیہ جیسے بڑے سانحات سے نمٹنے کے لئے حکومت کو چاہیے کہ مزید ہسپتالوں کے قیام کو اپنے پراجیکٹ میں شامل کرے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -