پنجاب بھر میں ہسپتالوں کی تزئین و آرائش غریب مریضوں کیلئے باعث پریشانی ‘ نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور

پنجاب بھر میں ہسپتالوں کی تزئین و آرائش غریب مریضوں کیلئے باعث پریشانی ‘ نجی ...

بورے والا(تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بیک وقت تزئین و آرائش،نئی فرشی ٹائلز کی تنصیب،جدید ایلومینیم دروازے اور آپریشن تھیٹرز کو جدید طرز میں تبدیل کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈز جاری کرتے ہوئے اس کام کو تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آپریشن تھیٹر،ڈاکٹر کے دفاتر اور دیگر زیر استعمال بلڈنگز کو فوری طور پر خالی کرکے معمول کے آپریشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ریفر کیے جائیں جس سے ہسپتال انتظامیہ سے70فیصد بلڈنگز ہنگامی بنیادوں پر خالی کروا لی گئی ہیں اس حکومتی فیصلے سے آپریشن کروانے والے غریب اور عام مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہونگے چند ماہ قبل بورے والا سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز اور دیگر بلڈنگز کو اپ گریڈ کرنے اور انکی تزئین و آرائش کے حوالہ سے نئی قیمتی فرشی ٹائلز،دروازوں کی مرمت و تبدیلی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی پر جو اربوں روپے خرچ کیے گئے تھے انہیں ازسر نو تبدیل کیا جائے گا حالانکہ اکثر ہسپتالوں میں موجود آپریشنر تھیٹرز اور تزئین و آرائش کی صورتحال تسلی بخش تھی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں کی ازسر نو تزئین و آرائش،آپریشن تھیٹرز کو جدید بنانے اور دیگر غیر ضروری کاموں پر3ماہ میں اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر