پی ایس 114،پی پی آئی نے سعید غنی کی حمایت کا اعلان کردیا

پی ایس 114،پی پی آئی نے سعید غنی کی حمایت کا اعلان کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پنجابی پختون اتحاد کے ملک ایوب اعوان نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حلقے میں عرفان اللہ مروت کو ہمیشہ پی پی آئی نے کامیاب کرایا ہے ۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آزاد امیدواروں آفتاب تنولی اور محمد جاوید نے بھی سینیٹر سعید غنی کے حق میں دستبردار ہوکر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ملک ایوب اعوان نے کہا کہ ہم سینیٹر سعید غنی کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور انہیں کامیاب بھی کرائیں گے، پہلے عرفان اللہ مروت کو بھی پنجابی پختون اتحاد نے ہی کامیاب کرایا تھا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کا امیدوار کامران ٹیسوری خود کو اہم حلقوں کی طرف سے امیدوار ظاہر کررہے ہیں۔ کشیدگی ہم نہیں ہمارے مخالفین چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے دوست بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں،یہ الیکشن سے راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں،سرکاری وسائل عملی طور پر نظر آتے ہیں، الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ میئر کراچی اس حلقے میں گھوم رہے ہیں ۔کے ایم سی کی تمام مشینری حلقے میں لگی ہوئی ہے۔ن لیگ کی الیکشن مہم گورنر ہاس سے چل رہی ہے۔پی ٹی آئی کے امیدوار نے اپنی زکو کیتمام پیسے یہاں لگا دیا ہے۔میں نے اپنی جیب سے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -