قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مکمل چالان پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ مکمل چالان پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر سماعت 17 ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کے لئے مزیدمہلت طلب کرنے پرسماعت17 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔ طرح مکمل چالان پیش کرنے کے لئے تفتیشی آفیسر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -