مریضوں کی عیادت اور اعانت کرنا احسن اقدام ہے، محمود احمد خان

مریضوں کی عیادت اور اعانت کرنا احسن اقدام ہے، محمود احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) مریضوں کی عیادت اور ان کی اعانت کرنا احسن اقدام ہے یہ بات مہمانِ خصوصی کراچی آرٹس کونسل کے سابق نائب صدر محمود احمد خان نے سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے زیرِ اہتمام ہفتہ عیادت کے سلسلے میں افضال میموریل فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں گفٹ بکس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے افضال میموریل فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور صحت افزاں ماحول اور مریضوں کی دیکھ بھال کی تعریف کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فورم کے چیئرمین نفیس احمد، سید شائق ایاز، ایڈمنسٹریٹر مدثر اقبال، رفیع احمد و دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ جبکہ ہفتہ عیادت کے چھٹے روز عمیر ثناء فاؤنڈیشن میں مہمانِ خصوصی ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر معظم حیدر نے مریضوں میں گفٹ باکس تقسیم کیے اور ان کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر عاشوب دور غریب اور مجبور مریضوں کی دیکھ بھال کرنا بھی قابل تحسین عمل ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبید، محمد اخلاق احمد، فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، محمد فہیم اور رفیع احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر موجود تمام مریض بچوں میں گفٹ باکس تقسیم کیے گئے اور ان کی عیادت کی گئی جبکہ مہمانِ خصوصی کی جانب سے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کو اعانت کے طور پر دس ہزار روپے دیئے گئے۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے کہا کہ ہم عمیر ثناء فاؤنڈیشن کی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ جبکہ ہفتہ عیادت کے ساتویں اور آخری دن اوجھا ٹی بی انسٹیٹیوٹ برائے امراض سینہ میں مہمانِ خصوصی گورنمنٹ اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر ضیاء الدین شیخ نے مریضوں میں گفٹ باکس تقسیم کیے اور ان کی عیادت کی۔ انہوں نے فورم کے خدمات کو قابل تقلید عمل قرار دیا۔