جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں‘ موقع ملا تو کھل کر اظہار کریں گے: حمزہ شہباز

جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں‘ موقع ملا تو کھل کر اظہار کریں گے: حمزہ شہباز

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں، موقع ملا تو کھل کراظہارکریں گے، دھرنے والوں نے (بقیہ نمب39صفحہ12پر )

ملک کا قیمتی وقت ضائع کیا، دھرنے والے دھرنے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لیگی کارکن زاہد خان کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی ناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حمزہ شہباز نے حلقے کے کارکنوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے کارکنوں کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ ان کا حلقہ انتخاب ہی نہیں بلکہ گھر بھی ہے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دھرنے دینے والوں نے ملکی ترقی میں رخنہ ڈالا، اگر دھرنے نہ ہوتے تو آج پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہوتا۔ نوازشریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پرتحفظات ہیں، موقع ملا تو کھل کراظہارکریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر