سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2 زخمی نشتر کے برن یونٹ میں چل بسے

سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2 زخمی نشتر کے برن یونٹ میں چل بسے

ملتان(وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ماڈرن برن یونٹ میں زیر علاج سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 2 زخمی اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمیوں کی حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے واضح رہے جمعرات کے روز 12 سالہ محمد جعفر اور 17 سالہ بابر علی فوت ہوئے جس سے سانحہ کے نشتر ہسپتال میں جاں بحق زخمیوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر 25 سالہ ناظم حسین 16 سالہ محمد یوسف، 16 سالہ رشید کو ڈسچارج کر دیا گیا اب برن یونٹ میں 9 زخمی زیر علاج ہیں نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے مجموعی طور پر 66 زخمیوں کو داخل کروایا گیا تھا۔

چل بسے

مزید : ملتان صفحہ آخر