گارڈ آف آنر نہ ملنے پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خفا‘ طلبہ اعزاز سے محروم
خانیوال (نمائندہ پاکستان) ہائر ایجوکیشن اور چئیرمین ملتان بورڈکی نااہلی کے باعث وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ایسے ہونہارطلباء و طالبات جنہیں 90فی صدنمبر زحاصل کرنے پرلیب ٹا پ دینے کے لیے لاکھوں روپے کے سرکاری اخراجات سے 9مئی کو2017 گورنمنٹ بوائز (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کالج میں تقریب منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی مہمان خصوصی تھے ایس او پی کے مطابق صوبائی وزیر کوتقریب میں آمد پرگارڈ آف آنر نہ ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور کالج سٹاف پر برس پڑے۔اس موقع پر صوبائی وزیر سے سٹیج پر لیب ٹاپ لینے والی طالبہ اسراء نذیر سے بھی تقریب کے بعد لیب ٹاپ واپس لے لیاگیاجس پر طلبہ و طالبات اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے صوبائی وزیر کے تقریب سے جاتے ہی جب ملتان بورڈ کے چئیرمین اور دیگر عملہ نے شدید گرمی حبس میں کئی گھنٹوں کی تقریب کے بعد لیب ٹاپ تقسیم کرنے شروع کیے تو ملتان بورڈ کے پاس سٹیشنری اور 850طلباء و طالبات کو لیب ٹاپ دینے کے لیے عملہ تک نہ تھا ،جس پر چئیرمین بورڈ اور کالج انتظامیہ ایک دوسر ے سے الجھتے رہے اور اکثر طلباء و طالبات کے ب فارم میج نہ ہونے کا بے جا اعتراض لگاتے رہے جس دن لیب ٹاپس تقسیم کیے گئے اس سے اگلے روز اکثر طلباء و طالبات کے اگلے روز فرسٹ ائیر کا پیپر تھا جس کی وہ تیاری بھی نہ کرسکے لہذا انہیں اس پیپر میں خصوصی نمبرز دینے کے لیے ملتان بورڈ کے چئرمین کو ہدایات جاری کی جائیں۔