جنوبی پنجاب کے 4 ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کلینک بنانے کی منظوری

جنوبی پنجاب کے 4 ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس کلینک بنانے کی منظوری

  

ملتان(وقائع نگار) صوبائی حکومت پنجاب نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 4 ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کلینک بنانے کی منظوری دے دی ہے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپاٹائٹس کلینکس کے ساتھ اینڈوسکوپی سوٹ (SUIT) بھی بنائے جائینگے ملتان کے علاوہ بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال، ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ، رحیم یار خان میں ہیپاٹائٹس کلینک قائم ہونگے محکمہ صحت کے سیکرٹری نے ہیپاٹائٹس کلینک کے قیام کیلئے ہدایت جاری کردی ہے اس بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ ہیپاٹائٹس کلینکس کے قیام سے ہیپاٹائٹس کے مرض کی جلد تشخیص پھیلاؤ کی روم تھام اور جگہ سے متعلق ودیگر بیماریوں کی تشخیص و علاج میں مدد ملے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -