سندھ ہائیکورٹ،آئل ٹینکرزکی شہرسے منتقلی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

سندھ ہائیکورٹ،آئل ٹینکرزکی شہرسے منتقلی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئل ٹینکرز ی شہر سے منتقلی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں آئل ٹینکرز کی شہرسے منتقلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کی مہلت ہے اس کے بعد آئل ٹینکرزشہرمیں نظرآئے توکارروائی کاحکم دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز ملک کی بڑی شاہراہوں پرچلتے پھرتے خطرناک بم ہیں۔ جسٹس گلزار نے انتظامیہ کوٹرمینل میں آگ بجھانے اوردیگرسہولتیں بھی فراہم کرنیکاحکم دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر