بھارت پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیارنہیں ،پاکستانی ہائی کمشنر

بھارت پاکستان سے مذاکرات کے لیے تیارنہیں ،پاکستانی ہائی کمشنر

  

نئی دلی(صباح نیوز) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے لیے تیار نہیں دونوں ممالک میں بیک چینل سفارتی عمل بھی مکمل طور پر ختم ہے بھارتی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

رویے کے باعث مذاکراتی عمل سبوتاژ ہوا سی پیک پاکستان کی پہچان ہے چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے پاک فوج دنیا کی پروفیشنل فوج ہے سرحد پر دراندازی کے بھارتی الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکراتی عمل ایک انداز میں شروع کیا تھا ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے عبدالباسط نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن پاکستان کے لیے ضروری ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -