جے آئی ٹی میں مریم نواز کی پیشی کوئی جرم نہیں،فردوس عاشق اعوان

جے آئی ٹی میں مریم نواز کی پیشی کوئی جرم نہیں،فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ(آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتوں میں روزانہ لاکھوں لوگ انصاف کیلئے پیش ہوتے ہیں، جے آئی ٹی میں مریم نواز کا پیش (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہونا کوئی جرم نہیں بلکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے کیونکہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں،شریف خاندان ہوش کے ناخن لے اور جے آئی ٹی پربے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی لوٹ مار کی بے گناہی ثابت کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چک کوبے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قانون کیلئے امیر غریب سب برابر ہیں اور کوئی اعلی یا ادنیٰ نہیں ہوتا بلکہ صرف مظلوم کو انصاف ملتا ہے اور جرم کرنے والے کو سزا ملتی ہے اس لئے نوازشریف فیملی اس معاملہ پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی نہ کرے ، قانون صرف دوسروں کیلئے نہیں بلکہ ہر کسی کیلئے ہے اور جو جرم کرے گا اسے ہی سزا ملتی ہے اس لئے شریف خاندان ہوش کے ناخن لے اور جے آئی ٹی کے بارے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنی لوٹ مار کی بے گناہی ثابت کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ قطری شہزادے نے تو پاکستان آنا پسند نہیں کیا حالانکہ قطری شہزاہ پاکستان شکار کیلئے آتا ہے لیکن انصاف کیلئے جے آئی ٹی کے پاس نہیں آیا تاہم قانون اعلی ہے اور حق وسچ کا فیصلہ ہوگا جس میں شریف خاندان قصور وارثابت ہوکر ہمیشہ کیلئے سیاسی میدان سے باہر ہوجائے گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر