بیرون ملک جانے والی معمر خاتون سے جیولری، کرنسی ضبط

بیرون ملک جانے والی معمر خاتون سے جیولری، کرنسی ضبط

  

ملتان(نیوز رپورٹر) کلکٹریٹ آف (کسٹمز) ایڈ جوڈیکشین فیصل آباد نے ملتان سے دبئی جانیوالی خاتون مسافر سے برآمد کیا گیا سونا، زیورات ، امریکن ڈالر دیگر کرنسی کو کسٹم ایکٹ 1969ء کے سیکشن (1) 156کی کلاز (i)8کے تحت ضبط کرلیا ہے ۔ کسٹم ایکٹ 1969ء کے سیکشن139کے تحت(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

مسافر کو ملک سے باہر لے جائے جانیوالے زیورات سونا، جیولری اور کرنسی کی ڈیکٹر کرنا لازمی ہے مسافر معمر خاتون کی جانب سے لے جایا گیا سامان اگر قانونی طور پر بھی خریدا گیا ہوتا تب بھی مروجہ قوانین کے تحت انہیں ملک سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا تاہم 70سے 75سالہ ساجدہ بیگم سیال قانون سے لا علمی کے باعث ملتان میں اپنی زندگی بھر کی پونچی و جائیداد بیچ کر امریکہ میں مقیم اپنے بچوں کے پاس مستقل قیام کی غرض سے جارہی تھیں اور کسٹم حکام کے ہتھے چڑھنے کے بعد مذکورہ خاتون نے کسٹم افسران کو وہ تمام ثبوت بھی فراہم کردیئے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایئرپورٹ پر موجود کسٹم اہلکاروں نے پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے زیر استعمال چوڑیاں اور کانوں سے بالیاں تک اتار کر وہ قرض بھی ادا کردیا جو انپر واجب بھی نہ تھا تاہم کسٹم کے اعلیٰ حکام نے حقائق جاننے کے بعد زیر استعمال جیولری مذکورہ خاتون کو واپس لوٹا دی بقول اسسٹنٹ کلکٹر محمد اکرام کے جبکہ تحویل میں لیاگیا تمام سامان شمول سونا، زیورات اور کرنسی ضبط کرلیے گئے ہیں ۔ متاثرہ فریق فیصلے کیخلاف 60روز میں اپیل کرسکے گا اپیل کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل میں کی جائیگی مسافر خاتون 8فروری 2017ء کو ملتان سے دبئی جارہی تھی کہ قانون کے شکنجہ میں آگئی جس میں اشرافیہ نہیں آتی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -