حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کے عرس کی اختتامی تقریب15 جولائی کو ہوگی مخدوم جاوید ہاشمی صدارت کریں گے
ملتان(جنرل رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضر ت مخدوم عبد الرشید حقانی کے سالانہ عر س کی اختتامی تقریب 15جولائی کو درگاہ عالیہ مخدوم رشید میں منعقد ہو گی جس کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین و سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کریں گے۔تقریب میں زونل ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک اور دیگر اوقاف افسران بھی شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ حضر ت مخدوم عبد الرشید حقانی کے سالانہ عرس کی تقریبات گزشتہ ماہ 15 جون سے جاری ہیں۔