قوم معرکہ کارگل کے ہیرو لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،18 ویں یوم شہادت پر وزیراعلیٰ کا پیغام

قوم معرکہ کارگل کے ہیرو لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے18ویں یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حوالدار لالک جان شہید نے ملک و قوم کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ لالک جان شہید نے معرکہ کارگل میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا مگر ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے وطن کے دفاع کیلئے بے جگر ی سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی قوم معرکہ کارگل کے ہیرو لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے یہ شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وطن کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ حوالدار لالک جان کی شہادت ہمیں درس دیتی ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے۔

پیغام

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر