سندھ ہائیکورٹ کا ایم کیوایم کے کارکن پرویز کو رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا ایم کیوایم کے کارکن پرویز کو رہا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے کارکن پرویز کی سزا کالعدم قرار دے کراسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکن پرویز کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پرویز کو 2014میں پولیس نے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا تھاا ور اس وقت ملزم پرویز سے لانچر گرینیڈ ملا تھا ،سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ گرینیڈ بغیر رائفل کے کیسے قابل استعمال ہوسکتا ہے ۔ عدالت نے پرویز کی سزا کالعدم قرر دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ ماتحت عدالت نے ایم کیوایم کارکن کو 2016 میں 14سال کی سزا سنائی تھی۔