بی آئی ایس پی کے مستحقین کا ڈیٹا بائیو میٹرک پر منتقلی کا عمل تیز

بی آئی ایس پی کے مستحقین کا ڈیٹا بائیو میٹرک پر منتقلی کا عمل تیز

  

ملتان(نیوز رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) حکام کی جانب سے پوسٹل سروس اور اے ٹی ایم کارڈ کی بندش کے بعد رجسٹرڈ مستحق خواتین کا ڈیٹا بائیو میٹرک نظام پر منتقل کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے تاکہ جو خواتین عید کے موقع (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

پر امدادی رقوم سے محروم رہ گئی ہیں انہیں بائیو میٹرک نظام کے تحت اومنی سنٹر ز سے امدادی رقوم فراہم کی جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق لودھراں اور خانیوال ڈسٹرکٹ مکمل طور پر بائیو میٹرک نظام پر منتقل ہو چکے ہیں۔ جبکہ ملتان اور وہاڑی کی لاکھوں خواتین کی بائیو میٹرک منتقلی کا عمل جاری ہے امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام رجسٹرڈ خواتین کو پوسٹل سروس اور اے ٹی ایم کارڈ سے بائیو میٹرک اومنی نظام کے تحت امداد کی فراہمی کو یقینی بنا لیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -