حسن ابدال ، کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد

حسن ابدال ، کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)حسن ابدال کے قریب کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ! مقتول کی شناخت رحمت گل کے نام سے ہوئی۔قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال تھانہ صدر کی حدود میں واقع محمد علی نامی شخص کے کھیتوں سے ایک پچاس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ مقتول کی شناخت رحمت گل ولد شہید گل ساکن ضلع مردان کے نام سے ہوئی ۔تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے لی۔نعش کو بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ کے بعد مقتول کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کرتے ہوئے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔