پی ایس 114پر سکیورٹی کے بھرپوراقدامات کیے جائیں ،آئی جی سندھ

پی ایس 114پر سکیورٹی کے بھرپوراقدامات کیے جائیں ،آئی جی سندھ

  

کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پی ایسPSحلقہ114اور پی ایسPSکوٹ ڈی جی خیر پور میں ہونے والے ضنی الیکشن کے موقع پر شہریوں /رائے دہندگان سمیت پولنگ عملے اور امیدواران کی سیکورٹی کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے۔انہوں نے متعلقہ ڈی آئی جی کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے الیکشن کے جملہ عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنایا جائے۔انہوں نے جاری ہدایات میں مزید کہا ہے کہ ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے خصوصی تربیت یافتہ دستوں کو بھی سیکورٹی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔علاوہ ازیں ایڈوانس انٹیلی جنس کلیکشن نظام کو مزید تقویت دیتے ہوئے تھانہ جات کی سطح پر سادہ لباس اہلکاروں کو باالخصوص ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنز کے علاقوں میں تعینات کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -