جہلم کا اکلوتا کرکٹ سٹیڈیم لاوارث،نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

جہلم کا اکلوتا کرکٹ سٹیڈیم لاوارث،نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا

  

جہلم( نامہ نگار)جہلم کا اکلوتا لاوارث کرکٹ اسٹیڈیم نشئیوں کی آماجگاہ بن گیا لاکھوں روپے مالیت کی درجنوں دوکانوں کے شٹر چوری کر لیے گئے بلڈنگ اور شیشے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پانی نایاب اسٹیڈیم اورکھیلوں کے نام پر ملنے والا لاکھوں روپے کے فنڈز خرد برد، نوجوانوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں موجود اکلوتا سید ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم جس میں شہر وگردونواح کے نوجوان کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیل ، کھیل کر جسمانی وزرش کرتے ہیں جو انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سٹیڈیم کی عمارت ،چاردیواری اور بیٹھنے کے لیے بنائی گئی سیڑیاں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں عمارت جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں سیڑیوں کے نیچے بنائی گئی درجنوں دکانوں کے لاکھوں روپے کے آہنی شٹر چوری ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اب ان دکانوں میں چرسیوں نشئیوں ، شرابیوں نے ڈھیرے جما لیے ہیں کھیلنے کے لیے آنے والے نوجوانوں کے لیے پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی سکیورٹی کا کوئی معقول بندوبست ہے اردگرد کی آبادیوں کے رہائشیوں نے گراؤنڈ کو جانوروں کے باڑے میں تبدیل کر رکھا ہے علاقہ مکینوں نے اپنے جانور کو اسٹیڈیم کی بیرونی دیوار کے ساتھ باندھنا روزانہ کا معمول بنا لیا ہے ۔جہلم شہر کے نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، صوبائی وزیر کھیل ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر جہلم سے سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -