اہم برادریاں (ن) لیگ میں شامل ہورہی ہیں: میاں اسلام

اہم برادریاں (ن) لیگ میں شامل ہورہی ہیں: میاں اسلام

لیاقت پور (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد اسلام اسلم نے کہا ہے کہ حلقہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

287کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود انکی اولین ترجیح ہے حلقہ کی اہم برادریاں اور گروپ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے ساتھ شامل ہو رہی ہیں میاں نوازشریف کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے پریس کلب لیاقت پورکے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 50کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے لیاقت پور شہر میں میگا سیوریج منصوبے کا ٹینڈر ہو چکا ہے جس پر رواں ماہ کے دوران کام کا آغاز ہو جائے گا جبکہ اللہ والا چوک کچی منڈی سے گرڈ اسٹیشن تک ون وے سڑک کی تعمیر کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ لیاقت پور شہر اور حلقہ بھر میں عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے۔

میاں اسلام

مزید : ملتان صفحہ آخر