صاف پانی پروگرام کیلئے 25ارب مختص ہیں: اقبال چنڑ

صاف پانی پروگرام کیلئے 25ارب مختص ہیں: اقبال چنڑ

بہاولپور ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ جنوبی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

پنجاب کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کے میگا پراجیکٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سرفہرست رکھے گئے ہیں جن میں صوبہ بھر میں سب سے پہلے پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے حوالہ سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ امسال پنجاب صاف پانی پروگرام کے لئے تقریباً25ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے اور یہ منصوبہ انسانی صحت کے حوالہ سے ایک انقلاب آفریں منصوبہ ثابت ہو گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ 30کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں دستی نلکوں کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر