حکومت کا جانا ٹھہر گیا: جمشید احمد دستی

حکومت کا جانا ٹھہر گیا: جمشید احمد دستی

مظفرگڑھ،چوک مکول(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد(بقیہ نمبر17صفحہ7پر )

دستی نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں حکومت کا جا نا ٹھہرگیا ہے ۔عمران خان نے نواز خاندان کی کرپشن کو قوم کے سامنے طشت ازبام کر دیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے ان کا آج تک عملاً کوئی احتساب نہیں ہوا تھا ۔پاکستان عوامی راج سیکریٹریٹ میں مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔خطے کے عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے وہ مجھ پر احسان ہے آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب میں نواز لیگ کا انشاء اللہ صفایا ہو جائے گا ۔عوام انہیں بری طرح مسترد کر دیں گے ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ ،میونسپل کونسلر غلام شبیر ساغر ،قاضی عاصم علی قریشی،ملک مجاہد ،کاشف عاربی ،صدام حسین ،آرپی او شاہد حسین ،وزیر احمد موہانہ سمیت پارٹی کارکنان و عہدیداران کی بڑی اکثریت موجود تھی ۔دریں اثناں پاکستان عوامی راج تحصیل کروڑ لعل عیسن کے رہنماؤں محسن خان میلسی ،مجاہد خان میلسی اورمحمود لوہار کی زیر قیادت جمشید احمد دستی کی رہائی کی خوشی میں ریلی نکالی گئی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر