سیاسی بھونچال آنے ہی والا ہے: دوست محمد کھوسہ

سیاسی بھونچال آنے ہی والا ہے: دوست محمد کھوسہ

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)حکمرانوں کے اداس چہرے اور زبان میں تلخی پانامہ کیس(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

پر اپنے خلاف آنے والے متوقع فیصلہ سے ہے ۔جے آئی ٹی کی رپورٹ خلاف آئی اوروزیراعظم نااہل ہوئے تو نوازلیگ کے اندر گھس بیٹھے فرار کا راستہ تلاش کرینگے ۔نوازلیگ کی ملکی ترقی کے سفر کا بھانڈا سانحہ احمد پور شرقیہ نے پھوڑدیا۔سانحہ کے متاثرین کی جانیں بچانے کیلئے ہسپتالوں میں انتظا م ہی نہیں تھا۔قومی سیاست میں آنے والے دنوں میں بھونچال کی کیفیت رہے گی ۔سیاست میں عدم برداشت کے کلچر کے فروخت پانے سے جمہوریت کی بساط لپٹی جاسکتی ہے ۔قومی الیکشن میں کھوسہ گروپ مربوط حکمت عملی سے حصہ لے کر کامیابی حاصل کریگے ۔ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیراعلی پنجاب و کھوسہ گروپ کے سینئر راہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کھوسہ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صحافیوں نے سردار دوست محمد خان کھوسہ کو عمرہ کی ادائیگی پر پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر