پنجاب میں کارروائی پر نیب کو ’’شیٹ اپ ‘‘کال دی جاتی ہے :سید ناصر شاہ

پنجاب میں کارروائی پر نیب کو ’’شیٹ اپ ‘‘کال دی جاتی ہے :سید ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیب اگر پنجاب میں کارروائی میں کرتی ہے تو اسے ’’شٹ اپ‘‘ کال دے دی جاتی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کہنے پر نیب میں کیسز بنائے جاتے ہیں ۔اومنی گروپ کاروباری ادارہ ہے انورمجید ڈاکو نہیں کاروباری شخص ہیں ۔آصف علی زرادری کا دوست ہونا کیا انورمجید کا جرم ہے؟ سندھ حکومت کرپشن کے خلاف ہے اور ہم اس حوالے سے بہتر قانون لارہے ہیں ۔مریم نواز شریف ہماری بہن ہیں ۔ان کا جے آئی ٹی میں پیش ہوناضروری تھا ۔مریم نواز کروفرسے پروٹوکول کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ شہید بے نظیر بھٹو جس طرح عدالت میں پیش ہوئی تھیں وہ ویڈیو بھی دکھائی جائے۔مصطفی کمال کو کراچی کے عوام نے مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر بروڈز صوبوں کو منتقل ہونے سے حالات بہتر ہوئے ہیں ۔آج کے اجلاس میں مزدورں اور انکے بچوں کی بہتری کے لئے باتیں زیر غور آئی ہیں۔محنت کشوں کے بچوں کو تعلیمی وضائف بھی دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پورے سندھ میں انتہائی سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے ۔صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاور پلانٹ لگے ہوئے ہیں۔نجی پاور پلانٹس کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے منسلک نہیں کیا جارہا ہے ۔وفاق نے بجلی کے نرخ طے کرنے کے بعد انہیں منسوخ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب اگر پنجاب میں کارروائی کرتی ہے تو اسے’’ شٹ اپ‘‘ کال دی جاتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما براہ راست نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے کہنے پر نیب میں کیسز بنائے جاتے ہیں ۔شرجیل میمن ملک سے باہر تھے لیکن انکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔اومنی گروپ کاروباری ادارہ ہے انورمجید ڈاکو نہیں کاروباری شخص ہیں ۔آصف علی زرادری کا دوست ہونا کیا انورمجید کا جرم ہے۔پسند اور ناپسند کا سلسلہ نہیں ہونا چاہیے جس ادارے کا جو کام ہے اسے وہ کرنا چاہیے ۔سند ھ حکومت کرپشن کے خلاف ہے اور اب ہم احتساب کے لیے بہتر قانون لارہے ہیں ۔ہمیں پتہ ہے کہ گورنر سندھ نیب کی منسوخی کے بل پر دستخط نہیں کرینگے لیکن ان کو اس بل دستخط کرنے چاہئیں کیونکہ عوامی نمائندوں نے اس بل کو منظور کیا ہے ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی عہدوں کے پیچھے بھاگنے والے شخص ہیں ۔وہ ہمیشہ ہوا میں باتیں کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی کو اگلے انتخابات میں بھی سندھ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کا احترام کرتے ہیں ۔تمام لوگوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کو سمجھنا چاہیے ۔مریم نوازہماری بہن ہیں،ان کی عزت کرتاہوں۔مریم نوازکاجے آئی ٹی پیش ہونا ضرورت تھا۔مریم نواز کروفرسے پروٹوکول کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں۔ شہید بے نظیر بھٹو جس طرح عدالت میں پیش ہوئی تھیں وہ ویڈیو بھی دکھائی جائے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال بوکھلاہٹ کاشکارہیں،وہ ملین مارچ کے نام پر صرف دوہزار افراد جمع کرسکے ۔کراچی کے عوام ان کومستردکرچکے ہیں۔مصطفی کمال جن دہشت گردوں کی نشانی کررہے ہیں وہ انکے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے ہیں ۔کراچی کے اداروں کو تباہ کرنے والے مسیحا بننے کی کوشش کررہے ہیں۔مصطفی کمال کا ملکی اداروں پر الزام لگانا الارمنگ صورتحال ہے ۔کراچی میں معاشی دہشت گردی کے ذمہ دار بھی مصطفی کمال ہیں۔3سو ارب روپے کی چائنہ کٹنگ کے حوالے سے تحقیقات جلد شروع ہوں گی ۔کرپشن اور خورد برد کے الزام میں مصطفی کمال کو لندن سیکریٹریٹ میں بند کردیا گیا تھا ۔ہم عوا م کا پیسہ ان کو واپس لوٹائیں گے ۔