ملتان ریجن کے 46اے ایس آئی، 50ہیڈ کانسٹیبلوں کو ترقی دیدی گئی

ملتان ریجن کے 46اے ایس آئی، 50ہیڈ کانسٹیبلوں کو ترقی دیدی گئی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے ریجن کے 46اسسٹنٹ سب انسپکٹرزکو سب انسپکٹرزبنا دیاجبکہ 50ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ سب(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

انسپکٹرز بنا دیا۔ جسکی باقاعدہ منظوری گزشتہ روز ریجنل پولیس آفس میں منعقد ہونے والے بورڈ نے دی۔ جس کے چیئر مین ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری جبکہ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز نے دی ۔اور ترقی پانے والے پولیس افسران کو ترقی کے بیجز لگائے اورا ن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -