ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں چکن پاکس کے 10 ، خسرہ کا ایک مریض لایا گیا

ملتان کے مختلف ہسپتالوں میں چکن پاکس کے 10 ، خسرہ کا ایک مریض لایا گیا

ملتان(وقائع نگار) چکن پاکس کے 10 اور خسرہ کا ایک مریض علاج کیلئے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ہسپتال لائے گئے ہیں شہباز شریف جنرل ہسپتال میں چکن پاکس کے 2 مریض لائے گئے جس میں معصوم شاہ روڈ ملتان کا 4 سالہ احمد، چونگی نمبر 14 ملتان کا 10 سالہ مزمل شامل ہیں سول ہسپتال میں بھی چکن پاکس کے 2 مریض لائے گئے جس میں اندرون بوہڑ گیٹ کی 3 سالہ حور 12 سالہ آمنہ شامل ہیں چلڈرن کمپلیکس میں چکن پاکس کے 6 مریض لائے گئے جس میں سمیجہ آباد کی 6 سالہ حفصہ ، قادرآباد ملتان کا 7 سالہ مومن ، دہلی گیٹ کا ساڑھے 4 سالہ اسد، وہاڑی چوک کی 2 سالہ نیبا ، 4 سالہ کائنات، چونگی نمبر 14 ملتان کی 3 سالہ نور فاطمہ شامل ہیں جبکہ خسرہ کے مرض میں مبتلا سمیجہ آباد ملتان کے 9ماہ کے مبشر کو چلڈرن کمپلیکس علاج کیلئے لایا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر