نیب ملتان کی غیر قانونی سبحان سٹی ہاؤسنگ سکیم کیخلاف کارروائی شروع

نیب ملتان کی غیر قانونی سبحان سٹی ہاؤسنگ سکیم کیخلاف کارروائی شروع

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے ملتان کے موضع بخشیش گڑھ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

میں غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی سبحان سٹی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ نیب ترجمان کے مطابق موضع بخشیش گڑھ میں سبحان سٹی فیزون اور فیز ٹو کے نام پر ہاؤسنگ سکیم بنائی گئی۔ ہاؤسنگ سکیم بنانے کیلئے ایم ڈی اے سے نہ تو این او سی لیا اور نہ ہی لے آؤٹ پلان منظور کرایا۔ پراپرٹی ڈیلرز مذکورہ ہاؤسنگ میں 300سو پلاٹس بنا کر 5کروڑ روپے کا فراڈ کیا گیا ۔ ہاؤسنگ سکیم میں ترقیاتی کام بھی نہیں کرائے اور الاٹیز کو پلاٹوں کا قبضہ بھی نہیں دیا۔ نیب ملتان نے متاثرین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے کلیم نیب آفس میں جمع کرائیں تاکہ سبحان سٹی کی انکوائری شروع کی جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -