کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری، 54ملازمین دیگر ہسپتالوں میں ایڈجسٹ نہ ہوسکے

کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری، 54ملازمین دیگر ہسپتالوں میں ایڈجسٹ نہ ہوسکے

  

ملتان(وقائع نگار) کڈنی سنٹر ملتان کی نجکاری کے بعد 54 مزید ملازمین(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

دیگر ہسپتالوں میں ایڈجسٹ نہ ہوسکے جس میں ریگولر ملازمین 5 اور کنٹریکٹ ملازمین 49 ہیں ان ملازمین کے دیگر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے مگر ان ہسپتالوں کی انتظامیہ نے سیٹیں نہ ہونے اور مختلف قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیتے ہوئے ان کو ایڈجسٹ نہ کیا جس کے بعد ملازمین لاہور سیکرٹریٹ کے چکر لگانے پر مجبور ہو چکے ہیں کرایوں نے انکی جیب کو خالی کر دیا مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ نے سیکرٹری صحت پنجاب کی صوابدید پر لاہور بھیج دیا ہے جن کی دوبارہ تعیناتی سست روی کا شکار ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -