جماعتہ الدعوۃ آج یوم شہدائے کشمیر منائے گی

جماعتہ الدعوۃ آج یوم شہدائے کشمیر منائے گی

  

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پر برہان وانی کے (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

یوم شہادت کے حوالہ سے آج بروز جمعہ ملک گیر سطح پر یوم شہدائے کشمیر کے طورپر منایا جائے گا۔ پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ،شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی اورنماز جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گی۔ملتان میں نماز جمعہ کے بعد مرکز ابن باز سے لیکرچوک رشید آباد تک شہدائے کشمیر ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ برہان وانی کے یوم شہادت کے حوالہ سے سات جولائی سے انیس جولائی تک ملک گیر سطح پر عشرہ یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -