سیکرٹری ہاؤسنگ کا دورہ خانیوال، سیلاب کے پیشگی انتظامات کا جائزہ

سیکرٹری ہاؤسنگ کا دورہ خانیوال، سیلاب کے پیشگی انتظامات کا جائزہ

  

خانیوال (بیورونیوز )سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ پنجاب محمد خرم آغا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیلاب اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔حالیہ سیزن میں ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے خطرہ کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں اور اپنی تمام تر تیاریاں مکمل رکھیں۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس خانیوال کے کمیٹی رو م میں ممکنہ سیلاب بارے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال ، اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ ، اے ڈی سی جی افتخار علی ، اسسٹنٹ کمشنر ز کبیروالا، جہانیاں طارق حسین بھٹی ، عمران عصمت ،ڈی او ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق ثاقب ، چاروں تحصیلوں کے چیف آفیسرز بلدیہ ، ایکس سی این ہیڈ سندھنائی انجینئر اسفند یارسمیت محکمہ اریگیشن ، تعلیم، صحت ، لائیو سٹاک ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ ، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ محمد خرم آغا نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے ممکنہ سیلاب کی صورت میں آپس میں کو آرڈینیشن بہتر بنائیں انسانی ادویات ، جانوروں کی ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں ہونا چاہیے۔ فلڈ بندوں سے تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔ جس محکمے کے پاس مشینری کی کمی ہے اس کی ڈیمانڈ فوری طور پر پی ڈی ایم اے کو بھجوائی جائے ۔ فلڈ بندوں کی نگرانی کا کام مسلسل جاری رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں فلڈ ایکشن پلان کے تحت تمام پیشگی انتظامات مکمل کر لیے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ، کبیروالااور میاں چنوں میں فلڈ کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ فلڈ ریلیف کیمپس پر بھی تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -