این جی اوزکی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کافیصلہ

این جی اوزکی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں این جی اوزکی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

بنانے کافیصلہ کیاہے جس کے مطابق ہرڈویژن کے کمشنرکی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی جومذکورہ این جی اوزکاآڈٹ مخصوص نجی کمپنی سے کروائے گی کمشنرکی سربراہی میں قائم ہونے والی کمیٹی میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز‘ ڈی پی اوز‘ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئرافسران اوروزیراعلی سیکرٹریٹ کے تین نمائندے شامل ہوں گے اس سلسلہ میں تمام ضلع حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے۔