شیخ امجد شہید انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا تاریخ ساز اعزاز
ملتان( پ ر)غریب ،مستحق ، دیہی طلبا وطالبات میں جدیدطبی ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لیئے کوشاں لئیق رفیق فاؤنڈیشن کے تحت شیخ امجد رشید انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
تاریخ ساز اعزاز۔ پنجاب بھرکے نرسنگ انسٹیٹیوٹس میں جاری نرسنگ کورس ایل، پی این کے نرسنگ بورڈ امتحانات میں شیخ امجد رشید انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزکی طالبات نے پنجاب بھر میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کو تاریخ سا ز اعزاز سے ہمکنار کیا۔طالبہ سدرہ اقبال نے پہلی ، نور لیاقت نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بقیہ ٹاپ ٹین پوزیشنز بھی شیخ امجد رشید انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے ہی حاصل کی۔واضح رہے کہ لئیق رفیق فاؤنڈیشن کے تحت لاڑ ،اسکے مضافات کی غریب بچیوں اور بچوں کو جدید طبی ٹیکنکل تعلیم کی ترویج کے لیئے شمع بناسپتی وکوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈجنرل ملز کے سی ای اوشیخ احسن رشید نے اپنے والد، ممتاز صنعتکار شیخ امجد رشید کے نام سے موسوم کر کے اس کا قیام دو برس قبل عمل میں لایا تھا۔چئیرمین آئی ایم جی سی نے اس تاریخ ساز ریکارڈ ، اعزاز اور کامیابی پر طالبات، ادارے کے ٹیچنگ سٹاف، پرنسپل، وائس پرنسپل، ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے اور مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے بھی اس کامیابی اور ریکارڈ پر طالبات اور ادارے کے من جملہ سٹاف ، ڈاکٹر عابدی کو مبارکباد پیش کی۔