وہاڑی روڈ پر پولیس مقابلہ‘ بلال ڈکیت انجام کو پہنچ گیا

وہاڑی روڈ پر پولیس مقابلہ‘ بلال ڈکیت انجام کو پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) وہاڑی روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ۔نارووال کے سب(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

انسپکٹر کو شہید کرنے والا مفرور ڈکیت اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ہلاک ہونے والا ڈاکو مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز 11:30 بجے دن پولیس کو اطلاع ملی کہ حال ہی نارووال ضلع میں سب انسپکٹر ضیاء اللہ کو شہید کرنے والا ڈاکو محمد بلال اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ملتان سے بدھلہ سنت کے علاقہ میں جا رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم ، شوکت صوبہ کی سربراہی میں سی آئی اے ٹیم اورایس ایچ او تھانہ مخدوم رشیدنے ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کر دی ۔ تھوڑی دیر بعد ایک موٹر سائیکل CG/125 برنگ سیاہ پر 3 اشخاص سوار جانب 19کسی وہاڑی روڈ سے آئے جنکورکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سے اُتر کر اسلحہ سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ۔ پولیس پارٹی نے زمین پر لیٹ کر حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی ۔ مسلسل فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈکیت محمد بلال ولد مشتاق اپنے انجام کو پہنچا۔