موسم کی خرابی، پی آئی اے کی متعدد پر وازیں ملتان ائیر پورٹ پر اتریں

موسم کی خرابی، پی آئی اے کی متعدد پر وازیں ملتان ائیر پورٹ پر اتریں

  

ملتان(نیوز رپورٹر) موسم کی خربی اور شدید بارشوں کے باعث پی آئی(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

اے کی متعدد پروازوں کو ملتان ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جدہ سے فیصل آباد جانیوالی پرواز پی کے 764اور ریاض سے لاہور جانیوالی پرواز پی کے 726 اور ملتان سے اسلام آباد جانیوالی پرواز 682کو بھی ملتان ائیر پورٹ پر روک لیا۔ تینوں طیارے ملتان ائیر پورٹ پر موجود ہیں جب تک موسم کلیئر ہونے کا سگنل نہیں مل جاتا کہ لاہور اور فیصل آباد ائیر پورٹ کلیئر ہیں تب تک پروازوں کو روانہ نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -