آج تحصیل لیاقت پور کے 139 کل بہاولپور، حاصل پور کے 539 عازمین حج کو تربیت دی جائیگی

آج تحصیل لیاقت پور کے 139 کل بہاولپور، حاصل پور کے 539 عازمین حج کو تربیت دی ...

ملتان(جنرل رپورٹر)وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کردہ حج (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )

ٹریننگ شیڈول کے تحت جنوبی پنجاب میں عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے، آج 7 جولائی کو تحصیل لیاقت پور کے 139 عازمین حج کو زین سٹی ہوٹل کچہری روڈ لیاقت پور جبکہ کل 8 جولائی کو تحصیل بہاولپور اور تحصیل حاصل پور کے 539 عازمین حج کو قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں تربیت دی جائے گی۔ دریں اثناء4 حج ڈائریکٹوریٹ ملتان کے زیر اہتمام گزشتہ روز 6 جولائی کو تحصیل خانپور کے 233 عازمین حج کو گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج اینڈ یونیورسٹی آف ایجوکیشن خانپور میں حج ٹریننگ دی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر