تنظیم خدام الحجاج ملتان کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام ہر اتوار کو منعقد ہونگے

تنظیم خدام الحجاج ملتان کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام ہر ...

ملتان( جنرل رپورٹر )تنظیم خدام الحجاج ملتان کے زیرِاہتمام اِس سال حج (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

پر جانے والے خوش نصیبوں کے لئے مناسکِ حج و عمرہ کی صحیح ادائیگی کے لئے تربیتی پروگرام ہر اتوار 9 جولائی، 16 جولائی اور 23جولائی2017 کو صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے تک پاکستان فنکشن ہال ، سرکلر روڑ، خونی برج ، ملتان میں منعقد ہونگے جس میں گورنمنٹ کے منظور شدہ ماسٹر ٹرینرز الحاج عطاء محمد ، الحاج ثناء اللہ، اورالحاج مسعود شفیع ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے حجاج کرام کی رہنمائی کریں گے اور حج ، عمرہ اور زیارتِ مدینہ منورہ سے متعلق لٹریچر بھی مفت تقسیم کیا جائے گا۔ خواتین کیلئے معلمہ بھی لیکچردیں گی ۔حجاج کرام پروگرام میں شرکت کے وقت بنک کی فوٹو والی رسید ہمراہ لائیں اور ساتھ آنے والے حضرات اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں ۔مزید معلومات کے لئے الحاج ثناء اللہ کے سیل نمبر 0300-6303852 یا حاجی اظہر فرید سیل نمبر 300-9635767 0 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر