تاجر کے گھر ڈکیتی، مسلح افراد سونا، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار

تاجر کے گھر ڈکیتی، مسلح افراد سونا، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)جلیل آبا میں دن دیہاڑے تاجر کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران تین ڈاکو 30تولہ سونا،5لاکھ روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جلیل آباد کے علاقہ کیپری سٹریٹ میں شیخ حفیظ نامی تاجر کے گھر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر موبائل(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
فونز چھین لیے اور ایک کمرے میں بندکردیا،اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے شیخ حفیظ کے بیٹے طلحہ حفیظ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا 30تولہ سونا،5لاکھ روپے نقدی ، لوٹ لی اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔اہل خانہ کے شور مچانے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ،تھانہ جلیل آباد پولیس اور کرائم انوسٹی گیشن ٹیم موقع پر پہنچ گئی،اور شیخ حفیظ کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیادریں اثناء ایس ایس پی آپریشن عمارہ اطہراور ایس پی کینٹ مہزور علی نے جائے وقوعہ کا مکمل جائزہ لیا۔دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ڈاکہ