حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، خاتون سمیت 2افراد قتل، مختلف واقعات میں 5ہلاکتیں

حادثات نے 5زندگیاں نگل لیں، خاتون سمیت 2افراد قتل، مختلف واقعات میں 5ہلاکتیں

  

راجن پور، ڈہرکی ، شادن لُند، شاہ جمال، جھوک اترا، خانیوال، احمد پور سیال، کروڑ لعل عسین، ترنڈہ محمد پناہ، احمدپور شرقیہ(نمائند گان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 6شدید زخمی ہوگئے۔ خاتون سمیت 2افراد قتل کردیئے گئے۔ 2خواتین کرنٹ لگنے سے چل بسیں۔2بچے اور نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔ درخت سے چھولتی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گذشتہ روز سہ پہر تین بجے انڈس ہائی وے پر کلیم پٹرولیم سروس کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اوور ٹیک کرتے ہوئے مسافر کوچ کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کوچ کا پچھلا حصہ مکمل تباہ ہوا اور پیچھے کی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں میں سے ایک مسافر کے اعضاء بھی کٹ کر دُور جاگرے اس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے مسافر کوچ کراچی سے پشاور جارہی تھی پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ دھینگن حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ڈہرکی سے نامہ نگار کے مطابق بائی پاس قومی شاہرہ پر نئے قائم ہونے والے ڈہرکی بس اسٹینڈ کے مقام پر ڈہ اللہ رکھا چوک گاؤں یازب خان ملک کے رہائشی صعیف العمر کیہرخان ملک کوروڈ عبورکرنے کے دوران ایک تیز رفتار مسافرکوچ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ضعیف العمر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ڈہرکی پولیس اطلاع ملنے پر ڈرائیور کو گرفتارکرکے مسافر کوچ کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور حادثہ کے شکار ہونے والے معمر شخص کی نعش کا ڈہرکی تحصیل ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ شادن لُند سے نامہ نگار کے مطابق بستی سبز انی کا رہائشی چار سالہ محمد ذیشان اپنے چچا عبد الغفور ہمراہ ٹریکٹر پر بیٹھا تھا اچانک ٹر یکٹر الٹنے سے چار سالہ بچہ محمد ذیشان موقع پر جاں بحق ہوگیا چچا عبد الغفور زخمی ہوگیا۔ شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موضع دانڑیں کے رہائشی محمد اسحاق اپنی بیوی جن کی حال ہی میں شادی ہو ئی ہے اپنے ماموں نصیر احمد بلو چ کے ہمراہ اپنے سسر کی قل خوانی میں شرکت کے لیئے موٹر سائیکل پر سوار دانڑیں سے خان گڑھ جا رہے تھے جب اڈا حامدسلطان کے مقام پر پہنچے تو سامنے سے آنے والے ون ویلنگ کرتے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان اچانک آ ٹکرائے جس سے تینوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر لے جایا جا رہا تھا کہ اسحاق کا ماموں اور اسکی نئی نویلی دلہن راستہ میں جاں بحق ہو گئے جبکہ اسحاق شدید زخمی حالت میں نشتر میں زیر علاج ہے۔ دریں اثناء شائستہ بی بی زوجہ محمد اعظم سکنہ مانکا بھٹہ کالا پتھر پینے سے مر گئی اس کے ورثاء نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے خاوند نے اسے زبر دستی کالا پتھ پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جس پر پولیس تھانہ شاہجمال نے خاتون کے خاوند محمد اعظم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کردی ہے ،دوسرے واقعہ میں عثمان کوریہ کی رہائشی دوشیزہ زہرہ دختر اکبر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالا پتھر پی لیا جسے نشتر ریفر کر دیا گیا تیسرے واقعہ میں 14سالہ بچے کو مقدمہ بازی کی رنجش پر کالا پتھر زبر دستی پلا دیا گیا۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق غوث آباد لاہوریہ سپر کے شیخ جو دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر رہائش پذیر ہیں جو روزی روٹی کیلئے اپنی ملکیتی کشتیوں پر جا کے کاما کاٹ کر ٹوکریوں کی بندھائی کا کاروبار کرتے ہیں گذشتہ روز دن 2 بجے دریائے سندھ بیٹ میں سندیلہ برادری کے مویشی بھانہ کے نزدیک جا کر کاما کاٹنے لگے جسے سندیلہ برادری کے محمد عاشق ولد غلام حسین قوم سندیلہ سکنہ بھنڈی حکیم میں روکا اور توں تکرار شروع ہو گئی شیخ برادری نے طیش میں آ کر فائرنگ شروع کر دی جس پر محمد عاشق موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اللہ بچایا فیاض احمد ،غلام حسین سندیلہ شدید زخمی ہو گئے دوسری جانب شیخ برادری کے نادر،سجاد،جبار ولد محمد حسین شعیب احمد ولد جبار بھی زخمی ہو گئے جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے جھوک اترا پولیس کو دی جنہوں نے موقع پر پہنچنے کے بعد قتل ہونے والے کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو ڈاکٹ جاری کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازیخان بھیج دیا ۔ خانیوال سے بیورو نیوز اور نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقے مخدوم پور میں کپڑے استری کرتی خاتون38سالہ زبیدہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئی ۔ احمد پور سیال سے نامہ نگار کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ اڈا ناصر ہ آباد کے قریب تیزرفتار اے پی وی ویگن نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں نوید نامی شخص شدید زخمی ہو گیا دو سرا حادثہ گڑھ موڑ میں پیش آیا جہاں پر کپوری کے دو دوست عمران کھوکھر،اسد موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے باعث دونوں دوست شدید زخمی ہو گئے تیسرا واقع میں نواحی علاقہ شریف آباد میں کرنٹ لگنے سے 35سالہ خاتون (ر) موقع پر جاں بحق ہو گئی چوتھے واقع میں چھ سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا نواحی علاقہ موضع ڈول کا رہائشی عنصر عباس کا چھ سالہ بیٹا علی رضا گھر کے ساتھ گزرنے والی راجباہ میں کھیلتے ہوئے گر گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ کروڑ لعل عسین کے نمائندہ پاکستان کے مطابق یوسف شاہ کے رہائشی بلال حسین بھٹہ بستی شہانی کروڑ میں دریا سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر بلال حسین کی لاش نکال لی مرحوم کی عمر 25 سال تھی اور 6 دن بعد شادی تھی واقعہ کا علم ہونے پر خوشیوں بھرا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا اور بستی کے لوگ ان کے گھرجمع ہوگئے۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ٹھل حمزہ کے پولیس ملازم مہر محمد اکبر سیال کا پانچ سالہ بیٹا محمد ولیدکھیلتے ہوئے گھر سے قریب گزرنے والی پنجند نہر میں گر گیا جس کی لاش دو گھنٹے بعد ملی ،لاش گھر پہنچے پر کہرام میچ گیا۔ احمد پور شرقیہ سے سپیشل رپورٹر کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو اطلاع ملی کی نواحی مو ضع منگلوٹی میں واقع باغ میں آم کے پیڑ کے ساتھ ایک شخص کی لاش لٹکی ہوئی ہے۔ پولیس تھا نہ صدر نے وہاں پہنچ کر محمد معراج سکنہ مبارک پور کی لا ش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -