یونس خان کا وزیر اعظم کی جانب سے ملنی والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان

یونس خان کا وزیر اعظم کی جانب سے ملنی والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم ...
یونس خان کا وزیر اعظم کی جانب سے ملنی والی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان یونس خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ملنے والی 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم خیراتی اداروں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں یونس خان نے انعامی رقم اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ یہ رقم ایدھی فاﺅنڈیشن، انڈس ہسپتال اور ٹی سی ایف میں برابر تقسیم کردیں گے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں ٹیکس کی کٹوتی کے بغیر یہ رقم ادا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو اس سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ یونس خان سمیت چار سینئر کھلاڑیوں   انضمام الحق، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کیلئے دس دس لاکھ روپے کی خصوصی انعامی رقم اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

کھیل -اہم خبریں -