ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سمیت 11کارکن گرفتار کر لیے

ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سمیت 11کارکن گرفتار کر لیے
ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سمیت 11کارکن گرفتار کر لیے

  


انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سمیت انسانی حقوق کے 11کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا جس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔

جیو نیوز کے مطابق ترک پولیس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مقامی ڈائریکٹر عدیل ایسرسمیت 11کارکنوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے گرفتاریوں کو طاقت کا بے جا استعمال قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی ترکی کے ڈائرکٹر عدیل ایسر اور دیگر ارکان کو استنبول کے ایک ہوٹل میں اجلاس کے دوران حراست میں لیا گیا۔پراسیکیوٹر نے گرفتار افراد کو 7 روزہ حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں